چین کا بڑا اعلان: نوجوانوں کیلئے خصوصی ’’K ویزا‘‘ اسکیم متعارف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے ایک نیا ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویزا ماہرین کو چین میں تعلیم، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں میں باآسانی حصہ لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور حاملین کو داخلے، قیام اور بار بار آمد و رفت کی زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو چین کی جانب راغب کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ اس فیصلے سے چین اپنی سائنسی و تحقیقی سرگرمیوں میں بیرونی دماغوں کی شمولیت بڑھا سکے گا جس کا براہ راست فائدہ ملک کی ٹیکنالوجی اور معیشت کو ہوگا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے اپنی امیگریشن پالیسی سخت کرتے ہوئے ایچ ون بی ورک ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کردی ہے۔ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکی ویزا پالیسی مزید مشکل بن گئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی ٹیلنٹ کے لیے چین کا K ویزا ایک پرکشش متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا کی سخت پالیسی کے بعد جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے سائنس اور ٹیکنالوجی ماہرین بڑی تعداد میں چین کی جانب متوجہ ہو سکتے ہیں۔ یہ صورتحال چین کو سائنسی تحقیق اور عالمی تعاون میں ایک اہم مرکز کے طور پر مزید مضبوط کر سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی