Express News:
2025-09-22@14:04:53 GMT

سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی جہت ملے گی۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے لاہور میں ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے میدان میں نمایاں پیش رفت بھی حاصل کر رہا ہے۔

اس ورکشاپ میں عراق، سینیگال، لیبیا، ترکیہ اور تیونس کے نمائندے شریک ہیں اور یہ پروگرام 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد اوپن سورس ٹیکنالوجیز کے ذریعے ویب جی آئی ایس ڈیولپمنٹ کی تربیت دینا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں سیٹلائٹ ڈیٹا کو ملا کر مؤثر ایپلی کیشنز تیار کی جاسکیں۔

محمد یوسف خان کے مطابق اکتوبر میں لانچ ہونے والا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین کی سطح سے روشنی کے مختلف طول موجوں کا تجزیہ کرکے معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار تک کی معلومات فراہم کرے گا۔ پہلے جن سرویز پر برسوں اور کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب وہی تجزیہ چند دنوں اور کم لاگت میں ممکن ہوگا۔

اس سیٹلائٹ سے پاکستان معدنی ذخائر کی نقش بندی میں زیادہ خود مختار ہو جائے گا اور زمین کے قدرتی وسائل کے بہتر استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔

سپارکو میں ویب ایپلی کیشنز ڈیولپمنٹ کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر محمد منشا نے اس موقع پر کہا کہ جدید اوپن سورس ٹیکنالوجیز کے ذریعے ویب جی آئی ایس کی تربیت آج کے دور کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ تربیت ماہرین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ اپنے شعبے سے متعلق ڈیٹا کو سیٹلائٹ امیجری کے ساتھ ملا کر ایسے ایپلی کیشنز بنا سکیں جو زراعت سے لے کر ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظام تک عوامی فلاح کے مختلف پہلوؤں میں کارآمد ہوں۔

ڈاکٹر منشاء کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تحقیقی ادارے اور پالیسی ساز زیادہ درست اور بروقت فیصلے کر سکیں گے۔

ہائپراسپیکٹرل امیجری کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ عام سیٹلائٹ امیجری کے مقابلے میں کہیں زیادہ تفصیلی ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور ہر پکسل میں سیکڑوں بینڈز ریکارڈ کرتی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی نگرانی، پودوں کی اقسام کی شناخت اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں پہلے سے موجود ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس زراعت اور قدرتی آفات کی نگرانی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، لیکن نیا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ان صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دے گا۔

غیر ملکی شرکاء کے مطابق لاہور میں جاری یہ ورکشاپ نہ صرف تکنیکی مہارت بڑھانے کا ذریعہ ہے بلکہ باہمی تعاون اور جدت کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان خلا سے متعلق جدید ٹیکنالوجی میں اپنا مقام مزید مستحکم کرے گا اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک ماڈل بنے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ذریعے کرے گا

پڑھیں:

تاریخی دفاعی معاہدوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، احسن اقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کے حوالے سے اہم اجلاس اس وقت بیجنگ میں جاری ہے، جو پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیرونی محاذ پر نمایاں کامیابیاں عطا کی ہیں، اب وقت ہے کہ معرکہ ترقی میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز کا ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ہے، اور آج دنیا کا ہر شعبہ ٹیکنالوجی کے گرد گھوم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنجیدہ چیلنج ہے، اور پاکستان کو اپنا انفراسٹرکچر ماحولیاتی مطابقت کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
  • واضع حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
  • چین نے ڈیپ سیک کا سیاست سے دور رہ کر کام کرنے والا ورژن لانچ کردیا
  • مصر: 10ویں سی آئی او-200 سمٹ کا شاندار اختتام، پاکستان کی بھرپور نمائندگی
  • تاریخی دفاعی معاہدوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، احسن اقبال
  • رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا‘ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
  • بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  • خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ
  • یکم ربیع الثانی 24 ستمبر کو ہوگی،سپارکو