الخدمت کا خواتین رضاکاروں کیلیے تجہیز و تکفین کی تربیت کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی ویمن ونگ کے زیر اہتمام خواتین رضاکاروں کے لیے تجہیز و تکفین (جنازے کی تیاری) کی عملی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین کی میت کو غسل دینے، کفن پہنانے اور دیگر اہم امور کی تفصیلی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی پروگرام معروف حج ٹرینر، معلمہ اور قرآن انسٹیٹیوٹ کی استاد نے تجہیز وتکفین کے حوالے سے مکمل تربیت دی ۔ انہوں نے میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ کار اودیگر مراحل سے متعلق وضاحت سے بیان کیا اورعملی مشق بھی کرائی۔اس موقع پر الخدمت کی رضاکار خواتین نے نہ صرف سوالات پوچھے بلکہ خود بھی عملی مشق میں حصہ لے کر اس تربیت سے بھرپور استفادہ کیا۔تقریب کے اختتام پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ویمن ونگ کی بانی محترمہ طلعت ظہیر اورالخدمت کراچی ویمن ونگ کی صدر محترمہ منور اخلاص نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی تربیت مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر طلعت ظہیر نے کہا کہ الخدمت خواتین کی جانب سے رضاکار خواتین کو تجہیز و تکفین (جنازے کی تیاری) کی عملی تربیت دی گئی ہے جس کا مقصد خواتین کو مذہبی، سماجی اور انسانی خدمت کے میدان میں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ بو قت ضرورت اپنی کمیونٹی کی بہتر خدمت کر سکیں۔
الخدمت کراچی ویمن ونگ کے تحت خواتین رضاکاروں کے لیے تجہیز و تکفین (جنازے کی تیاری) کی عملی تربیتی نشست سے الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ پاکستان کی صدر طلعت ظہیر خطاب کررہی ہیں، دوسری جانب تربیتی نشست کی تکمیل پر خواتین کو اسناد دی جارہی ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تجہیز و تکفین عملی تربیت ویمن ونگ
پڑھیں:
پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا انعقاد
اسلام آباد:پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔
جرگے میں نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر بات چیت کی گئی، قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
عمائدین اور جرگہ کے شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔
جرگے میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔