برطانیہ میں عالمی وباﺅں سے نمٹنے کیلیے ”بایو سیکورٹی سینٹر کا قیام“
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) برطانیہ میں عالمی وباﺅں سے نمٹنے کے لیے”بایو سیکورٹی سینٹر کا قیام“ عمل میں لایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے مستقبل کی عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے ایک1 پاو¿نڈ کی سرمایہ کاری کرکے ملک میں”بایو سیکورٹی سینٹر“ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای خبر ایجنسی وام کے مطابق برطانوی حکام نے آئندہ عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے 1 ارب پاو¿نڈ کی سرمایہ کاری سے نئے نیشنل بایو سیکورٹی سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ اقدام جانوروں سے منتقل ہونے والے جان لیوا امراض اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔
برطانوی حکام کے جاری بیان کے مطابق یہ مرکز 34 20ءتک مکمل فعال ہو جائے گا اور اسے ملک کے جنوب مغرب میں واقع سرے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ یہاں پہلے ہی اعلیٰ سطحی حیاتیاتی تحفظ کی حامل جانوروں کی صحت پر لیابرٹریز موجود ہیں۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ مرکز ایک مربوط لیبارٹری نیٹ ورک کا حصہ ہو گا جسے ملک بھر میں حیاتیاتی سیکورٹی کے بارے میںخطرات اور ہنگامی صورتحال میں مربوط ردِعمل فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضمنی انتخابات کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل، 1552 پولیس افسران و اہلکار تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پْرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ضلع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایسٹ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 160 اہلکار، ضلع ویسٹ کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر 1003 اہلکار اور ضلع کیماڑی کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 389 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور نہایت حساس کیٹیگریز میں تقسیم کر کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پْرامن ماحول میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔