وزیرداخلہ زیروویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کیلیے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ عید الاضحی پر مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ 3 روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں و ویسٹ کو اٹھا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔