سجاول،کاروبار کو وسعت دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مالی اداروں تک رسائی کے عنوان سے سیمینار،گزشتہ روز سجاول میں RDF کی جانب سے ہوٹل کیفے محمدی میں “کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مالی اداروں تک رسائی” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف بینکوں کے نمائندگان، SME مالکان، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد RDF کی پروجیکٹ آفیسر محترمہ بلقیس کھٹّی نے RDF اور GRASP منصوبے کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ دورانِ پروگرام بینک اسلامی، الائیڈ، بینک الحبیب، سفکو مائیکروفنانس، یو بینک مائیکروفنانس اور LOLC مائیکروفنانس بینک کے نمائندگان نے اپنے قرضہ جاتی پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور SME مالکان کو قرضہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ شرکا کی جانب سے قرضہ کے حصول سے متعلق سوالات بھی کیے گئے، جن کے بینک نمائندگان نے تسلی بخش جوابات دیے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں کے بی بہرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ٹھٹھہ نیاز میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سجاول اور ماہین اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا کی تواضح دوپہر کے کھانے سے کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر 14 ارب 47کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں باہمی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک، تجارت وسرمایہ کاری تعاون پر اتفاق، امریکا کے ساتھ باہمی تجارت بڑھنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے دسمبر میں قرضوں کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔