امارات‘ مصنوعی ذہانت و دیگر شعبوں کیلیے ویزا متعارف
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس اور کروز شپ کے ماہرین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1 سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا ئے گی۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو 1 سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین متعارف کرائے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔