Express News:
2026-07-24@13:23:07 GMT

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کو 150 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔

چٹوگرام میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی