ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹائون کی جانب سے سبیل اور طبی سہولیات کی فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بانبھن نے نمائش چورنگی پر عزادارانِ حسینؓ کیلئے جناح ٹاؤن کی جانب سے لگائے گئے سبیل اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکین کونسل چیئر پرسن محکمہ انفارمیشن سعدیہ چودھری، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی رحیم مہاراج، چیف میڈیکل افسر جناح ٹاؤن ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا کی نگرانی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف عزادارانِ حسینؓ کو فوری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہا۔ میڈیکل کیمپ میں عزاداری میں شریک افراد کیلئے ابتدائی طبی امداد اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ سبیل اور نیازِ امام حسینؓ و شہداء کربلا کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بانبھن نے کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کیمپ پر آنے والے عزاداران میں شربت اور نیاز بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی سطح پر جناح ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جناح ٹاو ن
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔