پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، آخری پرواز مدینہ سے اسلام آباد پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن جمعرات کو مکمل ہوگیا۔
پی آئی اے کی آخری بعد از حج پروازجمعرات کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔
پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی ائی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔
حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال ہوئے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔
حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری روز، دو لاکھ سے زائد درخواستیں جمع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا عمل آج (بدھ 9 جولائی) مکمل ہو جائے گا۔
وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں کے ذریعے جاری ہے جبکہ خواہشمند افراد گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زیادہ پاکستانی شہری آئندہ مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اور مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے افراد بعد ازاں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جمع شدہ اعداد و شمار سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے لیے حج کوٹہ مختص کیا جا سکے۔
حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان آئندہ حج پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن کے دوران اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔