رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی، بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پروپیگنڈہ فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے کو مسترد کر کے اصل حقیقت بے نقاب کر دی۔
ڈسالٹ ایوی ایشن نے واضح کیا کہ سی ای او اور چیئرمین نے رافیل طیاروں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ رافیل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا تھا، تاہم ڈسالٹ ایوی ایشن نے اس کی سختی سے تردید کی۔
ڈسالٹ ایوی ایشن کی تردید بھارتی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے، بھارت کے لیے اب سچ چھپانا ممکن نہیں رہا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈسالٹ ایوی ایشن
پڑھیں:
یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ اورمودی کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب
مودی کے ’میک اِن انڈیا‘ کی اصل حقیقت اور یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ بھارتی سرکار کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘کا نعرہ صرف دکھاوا ثابت ہو چکا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ ’’میک اِن اڈانی و امبانی‘‘ ہے۔
راہول گاندھی کی جانب سے بڑا انکشاف منظر عام پر آگیا، ان کے ایک بیان کے مطابق مودی اور اڈانی نے اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل رچایا۔ اڈانی نے ایک اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کو کاپی کیا، اس کا نام بدل کر ’اڈانی ڈیفنس‘ رکھ دیا اور اس طرح وہ نمبر 1 سیلز مین بن گیا۔
راہول گاندھی کے مطابق اسرائیلی نیگیو اور ابھے رائفلز کو بھارتی بتا کر مودی سرکار صرف لیبلنگ کا کمیشن کھا رہی ہے۔ مودی کا دفاعی بجٹ عوام کی نہیں بلکہ امبانی و اڈانی کی تجوریاں بھرتا ہے۔ جو پیسہ فوجیوں کی پنشن و ٹریننگ پر لگنا تھا، وہ اب اڈانی ڈیفنس کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان اسرائیل سے آتا ہے، بس اڈانی فیکٹری میں ’میک اِن انڈیا‘ کا ٹیگ لگتا ہے۔ اسرائیلی اسلحہ صرف اسمبل کر کے بھارتی نام لگانا قومی سلامتی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔