جیٹ طیارے کے تیز رفتار انجن نے مسافر کو اپنے اندر کھینچ لیا؛ موقع پر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز متاثر ہوا۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے باوجود وہ شخص رَن وے تک کیسے پہنچا۔
اس حوالے سے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استنبول جانے والی پرواز میں ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی، لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔
پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے فوری اجازت کے بعد پائلٹ نے نہایت مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایک پرسکون مگر تناؤ بھرے ماحول میں اسے لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی پیشہ ورانہ قابلیت اور تیز فیصلے نے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو فوری طور پر ٹیکنیکل ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ماہر انجینئرز نے طیارے کا تفصیلی معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ خرابی کی اصل نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
پرواز میں موجود تمام مسافروں کو فوری طور پر جہاز سے بحفاظت باہر نکالا گیا اور ایئرپورٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے اور متبادل پرواز سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔
مسافروں میں شامل کئی افراد نے اس واقعے کے بعد اپنے تحفظات اور خوف کا اظہار کیا، کچھ کہا کہ لینڈنگ سے قبل جہاز کے اندر گھبراہٹ اور بے چینی کا ماحول تھا، تاہم عملے نے مسافروں کو پرسکون رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔
ایئرلائن انتظامیہ نے واقعے کے بعد فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور تکنیکی ٹیم کو طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد مسافروں کے لیے متبادل پرواز کی فراہمی کے حوالے سے ایئرلائن کی کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی انہیں نئی فلائٹ کے ذریعے منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔