ژوب، لاہور جانیوالی مسافر کوچز پر مسلح افراد کا حملہ، 10 مسافر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے کے موورز اور لیو میختر کے مسافر کوچ اس حملے کا نشانہ بنے ہیں، جنہیں چھڑا لیا گیا ہے۔ تاہم کم از کم 10 مسافروں کو مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بورے والا‘ اغواء کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب
بوریوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بورے والا میں اغواء کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام نے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 2 اغواء کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔