ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ چشمہ روڈ کڑی خیسور کے قریب پیش آیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کار میں سوار ہوکر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق