پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے معیشت میں 4.2 فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ و دو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 284 روپے 36 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم پاکستان کی معیشت گروتھ فیز میں داخل ہونے اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 284 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر مارکیٹ میں
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔
میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔
بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔
تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔