مردان میں2گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ذاتی جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔مردان پولیس کے ترجمان محمد فہیم خان نے بتایا کہ دو گروپوں کے درمیان ذاتی جھگڑے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کا ایک فرد شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والے ایک شخص نے بدھ کی رات گڑھی کپورہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ
5 مسلح افراد نے ہم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ میرا کزن اور میں زخمی ہو گئے۔دوسرے گروپ کے مقتول کے ایک رشتہ دار نے بھی گڑھی کپورہ تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 (ارادتاً قتل)، 324 (قتل کی کوشش) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ترجمان پولیس فہیم خان نے مزید کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پوسٹ مارٹم اور طبی امداد کے لیے بالا گڑھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے نتیجے میں ہو گئے
پڑھیں:
موٹر وے ایم ون:پھسلن کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار ، 17 مسافر زخمی
موٹر وے ایم ون پر پھسلن کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق باقی 6 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کوسٹر قابو سے باہر ہو کر گہرائی میں جاگری۔متعلقہ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا کے لیے مثر اقدامات کیے جا سکیں۔