data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1205 پوائنٹس اضافے سے 133782 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے اضافے سے 16210 ارب روپے ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 902 رہی۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 284.

56 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے معیشت میں 4.2 فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ و دو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 284 روپے 36 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم پاکستان کی معیشت گروتھ فیز میں داخل ہونے اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 284 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بہتری، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر بھی سستا
  • انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
  • انڈیکس 10.18 فیصد اضافے سے 1421 پوائنٹس بڑھ گیا