6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اسٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، اسٹاک مارکیٹ میں 5 جون سے 10 جون تک تعطیلات ہوگی، تداول مجموعی طور پر 6 روز بند رہے گی اور 15 ذوالحجہ (ممکنہ 11 جون) کو کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 29 مئی یکم ذوالحج ہوگی، یوم عرفہ 6 جون اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ 26 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ذوالحج چاند رویت ہلال کمیٹی عیدالاضحیٰ وی نیوز