ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عید الاضحٰی کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے یکم ذی الحج اور عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں۔ عید الاضحٰی کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ جانے پر ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے سربراہ ابراہیم الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اس پیشن گوئی کے تناظر میں عید قربان پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف 1 اضافی تعطیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کی اس پیشن گوئی کے درست ثابت ہونے کی صورت میں پاکستان میں عید الاضحٰی ہفتے کے روز ہو گی۔ ملک کے بیشتر سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔ یوں عید الاضحٰی کے پہلے 2 ایام ہفتہ وار تعطیلات کے دنوں میں ہوں گے۔ جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف پیر کے روز عید کی ایک اضافہ چھٹی ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی 3 تعطیلات دی گئی تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں عید الاضح ی کا امکان ہے سپریم کورٹ کے امکان چاند کی مئی کو

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطباق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اس سال عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کا ویک اینڈ ملے گا، فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بدھ کو اتھارٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چھٹیاں ہوں گی، اس کا مطلب ہے کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چھٹیوں پر رہیں گے، پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، متحدہ عرب امارات سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند دکھا دیا، عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری آج یعنی 28 مئی کو ہے جب کہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جب کہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔                              

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
  • 8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
  • سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5جون کو ہوگا
  • سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
  • ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
  • 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
  • سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی
  • پاکستان : ذی الحجہ کے چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کل ہوگا