عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
ڈان نیوز نےسرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کی تھی۔
سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار پورے پاکستان میں 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ڈائنوسارز کی آواز کیسی ہوتی تھی؟ فلمی تاثر غلط ثابت ہوگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رویت ہلال
پڑھیں:
غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر (آج) پیر کو ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے۔ جہاں وہ عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دے گا۔ پاکستان اس بات کو بھی دہرائے گا کہ تمام فریقوں کو مل کر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔