پائلٹ کی انجینیئرز سے 50 منٹ کی کانفرنس کال بھی ایف 35 طیارہ نہ بچاسکی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔
The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year.
— Scott Manley (@DJSnM) August 26, 2025
سی این این کے مطابق، نوزاورمین لینڈنگ گیئرمیں ہائیڈرالک لائنز میں برف جم جانے کی وجہ سے لینڈنگ گئر صحیح طرح سے کھل نہیں سکا، جس کے نتیجے میں حادثہ ہوا۔ ٹیک آف کے بعد پائلٹ نے لینڈنگ گئر کو واپس رکھنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ جب اسے دوبارہ نیچے کرنے کی کوشش کی تو نوز کا گیئر ایک زاویے پر پھنس گیا۔
پائلٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے دوران 5 لاک ہیڈ مارٹن انجینئرز کے ساتھ کانفرنس کال کی اور تقریباً 50 منٹ تک مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی، پائلٹ نے 2 بار ’ٹچ اینڈ گو‘ لینڈنگ کرنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہا، جس سے لینڈنگ گیئر مکمل طور پر جم گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی
طیارے کے سینسر نے زمین پر ہونے کا اشارہ دیا، جس کی وجہ سے طیارہ ناقابلِ کنٹرول ہو گیا اور پائلٹ کو ایجیکٹ کرنا پڑا، ایئر فورس کے معائنے میں پایا گیا کہ نوز اور دائیں مین لینڈنگ گیئر میں ہائیڈرالک فلوئڈ کا ایک تہائی حصہ پانی پر مشتمل تھا۔
تقریباً 9 دن بعد اسی بیس پر ایک اور ایف 35 کو ہائیڈرالک آئسنگ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ طیارہ محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، حادثہ کے وقت درجہ حرارت -18 ڈگری سیلسیس تھا۔
مزید پڑھیں:امریکی حادثے میں تباہ ہونے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماضی میں کب کب حادثات کا شکار ہوا؟
رپورٹ میں کہا گیا کہ پائلٹ کے فیصلے، بشمول ان فلائٹ کانفرنس کال کے دوران کیے گئے اور خطرناک مواد کے پروگرام کی ناکافی نگرانی اس حادثے میں کردار ادا کر رہے تھے۔
لاک ہیڈ مارٹن کے ایف35 پروگرام کو پیداوار میں کمی اور مہنگائی کے باعث تنقید کا سامنا ہے، 2021 میں ایف 35 کی قیمت تقریباً 135.8 ملین ڈالر تھی جو 2024 میں امریکی محکمہ دفاع کے معاہدے کے تحت 81 ملین ڈالر تک کم ہو گئی۔ پروگرام 2088 تک جاری رہنے کا امکان ہے اور کل لاگت 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئسنگ الاسکا ایف 35 برف کریش لینڈنگ گیئرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الاسکا ایف 35 لینڈنگ گیئر کرنے کی کوشش لینڈنگ گیئر کی کوشش کی
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔