سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات نہیں ہوسکتا ،، لیکن موجودہ رجیم نے
18 سکیلز کے متعدد آفیسران کو 20 سکیل کا چارج سونپا جا چکا ہے ،، جس وجہ سے سی ڈی اے کے متعدد مستند اور قابل آفیسران موجودہ رجیم کیساتھ کام کرنے سے قاصر ہیں ،، تاہم پسند و ناپسند کی بنیاد پر یہ عمل زور شور سے جاری و ساری ہے ،، ڈی جی ایڈمن عنبر گیلانی 18 اسکیل کی آفیسر ہیں جو کہ آجکل رخصت پر ہیں بیس اسکیل میں تعینات رہی ہیں ۔
تاہم انکی جگہ18 اسکیل کی ثانیہ پاشا بطور ڈپٹی ڈی جی ایڈمن کام کر رہی ہیں ،، ڈی جی ریسورس شکیل احمد اٹھارہ اسکیل کے آفیسر ہیں لیکن بیس اسکیل کا عہدہ انجوائے کر رہے ہیں ،،
انوائرمنٹ میں اویس منظور تارڑ کو جہ اٹھارہ سکیل کے آفیسر ہیں لیکن بیس اسکیل کا چارج دیا گیا ہے ،، اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر انعم کو بھی ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اس روش کو قائم رکھتے ہوئے حمیرا ارشاد کو ڈپٹی جی لینڈ کا عہدہ دے رکھا ہے جبکہ موصوفہ اٹھارہ اسکیل کی آفیسر ہیں ،، عبید اللہ ڈپٹی ڈی جی ریسورسز اٹھارہ اسکیل کے ہیں لیکن منظور نظر ہونے کی وجہ سے عہدہ انجوائے دیا گیا ،، جبکہ سی ڈی اے کی سنئیر آفسیران جونئیر آفیسران کے نیچے کام کرنے پر مجبور ہیں ،، تحیقات کے دوران سب نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ دو درجن سے زائد قابل اور مستند سی ڈی اے کے آفسیران کو رپورٹ ٹو ایچ آر رکھا گیا ہے ۔
یہ امر بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ بورڈ کے اکثر آفیسران انیس اسکیل کے ہیں جبکہ ممبر ایڈمن بیس اسکیل کے آفیسر ہیں ،، اس وجہ سے سی ڈی اے کے متعدد آفیسران جو کہ پرموشنل کورسز بھی کر چکے ہیں انکو بیس اسکیل میں پرموٹ نہیں کیا جا رہا ہے ، ان آفیسران میں نعیم اکبر ڈار ، سید صفدر علی شاہ ، عبدالرزاق اور خضر ستی بھی شامل ہیں ، انجئیرنگ ونگ کے ڈائریکٹر خالد آصف ، پلاننگ ونگ کے ظفر اقبال ظفر ، واٹر مینجمنٹ کے سردار خان زمری بھی پروموشن کے انتظار میں ہیں لیکن من پسند آفیسران کو پوسٹنگ دینے کا عمل جاری رکھتے ہوئے آئی ٹی مینجر انوار الحق کو ایگزیکٹو کیڈر کی پوسٹ پر بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ تعینات کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان اچانک ملتوی وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جونئیر ا فیسران سی ڈی اے دیا گیا سب نیوز نا کوئی کا چارج
پڑھیں:
ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد
ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حارث روف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس ستائیسویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن اتحاد وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم