cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔
عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔
میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘
قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق پُرامیدی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج انشاء اللہ بیلنس بجٹ پیش کریں گے، موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کیا جائے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ براہِ راست ٹیکس پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیراعظم سے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی اس موقع پر امید ظاہر کی کہ مالی نظم و ضبط بجٹ کے بعد بھی برقرار رہے گا۔
جب نائب وزیراعظم اسحاق دار سے سوال کیا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے؟ جو انہوں نے جواب دیا،’انشاءاللہ انشاءاللہ ، ٹیکس کے ریٹ بھی کم ہوں گے، حالات کے مطابق کچھ ٹیکس میں اضافہ بھی ہوگا، دونوں چیزوں کو ملا کر بہتر ہوگا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج ملک کے معاشی حالات سامنے رکھتے ہوئے اچھے بجٹ کیلئے کوشش کی، صحت کیلئے بجٹ کبھی بھی کافی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جاری پروجیکٹ کو سو فیصد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
جب کہ جام کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گزشتہ ایک سال میں ریفارمز لائے ہیں، موجودہ بجٹ معاشی صورتحال کو دیکھ کر بنایا گیا ہے، ملکی سلامتی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، یہ بجٹ تمام ریفارمز کو اس سال بہتری کی جانب لے کر جائے گا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کمال کا کہنا تھا کہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کہ وزیراعظم قومی اسمبلی نے جواب دیا سے سوال کیا بلال کیانی رکھتے ہوئے انہوں نے دیکھ کر بجٹ پیش جائے گا کوشش کی گئی ہے گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اجلاس آج کے لیے طلب کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ اجلاس کل 31 اکتوبر کو ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اہم اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • آپ کو کیوں نکالا گیا؟علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
  • خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
  • آزاد کشمیر، تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کیے جانے کا امکان
  • گوشوارے جمع نہ کرانی والی جماعتوں سے متعلق اشتہاردینے کی ہدایت