2025-07-25@12:51:34 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«رکھتے ہوئے»:
مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کے باہر ''سبیل اشجار'' کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزا کے بعد سینکڑوں پودے عزاداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، معروف خطیب حجة الاسلام والمسلمین مولانا نصرت عباس بخاری نے بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انجمن حیدریہ کے...
سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ائیرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مون سون سیزن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور ائیرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ، پاکستانی موقف کی تائید پر بھارت تلملا اٹھا، دستخط سے انکار تمام ائیرلائینز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی،ائیرلائینز انتظامیہ لاونج کی...
لاہور میں ایران کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میں اپنے تمام عظیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے پیغامات کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں، جن میں سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں، جو اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں اور ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے پاکستانی عوام، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے، جہنوں نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا...
واشنگٹن (اوصاف نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں ہی مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہاکہ حیران نہ ہوں اگر صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کر لیں۔ دنیا انہیں جانتی ہے۔ وہ واحد شخص ہیں جو فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں۔ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ بین الاقوامی سطح پر قیامِ امن کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور مختلف تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی...
زیارت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ طاقتور قوتوں کی نظریں ہمارے وسائل پر ہیں، مگر ہم اپنے آئینی، قانونی اور تاریخی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم کسی کے دشمن نہیں اور نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، بلکہ انسانیت، برابری، آئین و قانون کی حکمرانی کے علمبردار ہیں۔ طاقتور قوتوں کی نظریں ہمارے وسائل پر ہیں، مگر ہم اپنے آئینی، قانونی اور تاریخی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم ظالم اور مظلوم کی جنگ میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کو سنوارنا...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو انہوں نے...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کئی بار مل کر کام کرنے کی پیشکش کی لیکن افسوس کہ سیاسی مفادات کو شہر کے مفاد پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہر میں بہتری آتی ہے تو اسے سب کا کارنامہ بتایا جاتا ہے اور جب کوئی خرابی ہوتی ہے تو سارا الزام پیپلز...
عراقی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کردستان ریجن کے زیادہ تر حکام متحد عراق پر یقین نہیں رکھتے لیکن عراقی کردستان بھر کے سپوتوں کی بھلائی اور فلاح و بہبود وفاقی ریاست کیساتھ تعلق رکھنے کے احساس میں مضمر ہے، علیحدگی میں نہیں! اسلام ٹائمز۔ عراقی عصائب اہل الحق موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے عراقی کردستان میں جاری سازشوں پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بدقسمتی سے 2003 کے بعد کے عرصے میں ہمارے ملک میں حکومتی ذمہ داریوں کا صحیح ادراک نہ ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے جبکہ حکومتی ذمہ داری، کسی بھی دوسری ذمہ داری سے یکسر مختلف ہے کیونکہ یہ ایک...
دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارت پر کی گئی جوابی کارروائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں نامور شاعر فیص احمد فیض کی مشہور غزل ’نہ گنواؤ ناوک نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘ کے ایک مصرے کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘۔ اسکرین شاٹ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ’اللّٰہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔یاد رہے کہ آج صبح بعداز فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے...

'جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا' وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ ' جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔' بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا" پاکستان کی عسکری و سیاسی...
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونالڈ ٹرامپ" اپنے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تہران پر بمباری کئے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار معروف اینکر Hugh Hewitt کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ Hugh Hewitt نے ڈونلڈ ٹرامپ سے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے...
وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس نظام میں مثبت تبدیلی سامنے آئی ہے اور حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 99 ڈی کے تحت ایک ہی دن میں کامیابی سے یہ رقم بینکوں سے وصول کی۔ حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا۔ یہ سنگ میل وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط اور دانشمندانہ قیادت، وزیر خزانہ کی فعال پالیسیوں اور منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنانے...

ملکی ترقی ، عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ فارمولہ طے ہونا چاہئے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کی اصلاح و رہنمائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا منشور عام آدمی کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تمام مکاتب باالخصوص یوتھ کے لیے ایک خاص وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقعوں اور ان کی صحیح سمت رہنمائی وفاقی وزیر کی...

ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...