ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ تعمیراتی شعبہ کی بحالی کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کریں ،پراپرٹی کے لین دین پر ٹیکس کو 1% تک کم کریں، اور گھر کی ملکیت کو فروغ دینے کے لیے پہلی جائیداد کی خریداری کو ٹیکس سے پاک قرار دیں۔(جاری ہے)
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی %3 کو ختم کریں جو کہ صوبوں میں قانونی طور پر ناقابل نفاذ ہے اوراس شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈالتا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7E کو منسوخ کریں "ڈیمڈ انکم" کے تصور نے ہاؤسنگ سیکٹر میں ترقی کو نمایاں طور پر روکا ہے اور اسے فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔گھر کی ملکیت کو مزید سستی بنانے کے لیے 10 سالہ فکسڈ ریٹ مارگیج پروڈکٹ لانچ کریں۔ تعمیراتی فنانسنگ کو ترجیح دیں بینکوں کو ترغیب دیں کہ وہ تعمیرات کو ترجیحی شعبے کے طور پر درجہ بندی کریں، جو وسیع تر اقتصادی ترقی کو تحریک دے گا۔انہوں نے کہا ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان اقدامات پر عمل درآمد نہ صرف سرمائے کی پرواز کو روکے گا بلکہ 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھی کھولے گا، جس سے مضبوط اقتصادی بحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار نالے میں بہہ گئی، باپ بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 22 جولائی کو باپ اور بیٹی کار سمیت نالے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، رات کے اندھیرے کے باعث ابتدائی روز تلاش محدود رہی، تاہم آج صبح روشنی ہوتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا دائرہ سواں پل اور گورکھپور تک بڑھا دیا گیا ہے، جہاں ٹیمیں پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم دونوں سمتوں میں شواہد تلاش کر رہی ہیں۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مربوط انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر غیر ضروری آمد سے گریز کریں تاکہ ریسکیو آپریشن میں خلل نہ ہو۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی ہر پیشرفت سے عوام کو بروقت آگاہ رکھا جائے گا۔
#Islamabad: On 22/7/25 in #DHA 5 – Qazi Ishaq & his daughter resident of St# 22 sector A swept away in flooding. Authorities have been looking for them for the past several hours but no sign of them. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/Pi3oHfct7H
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) July 22, 2025
واضح رہے کہ پولیس تھانہ سہالہ، سوان ڈویژن کے مطابق ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی، جن کی عمر قریباً 62 سے 64 سال کے درمیان بتائی گئی ہے، کل صبح اپنی قریباً 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر سے گرے ہونڈا سٹی کار میں روانہ ہوئے تھے۔
بارش کے پانی کی وجہ سے سڑک پر شدید پانی جمع تھا، انہوں نے گاڑی برساتی نالے کے قریب سے گزارنے کی کوشش کی، اسی اثنا میں ان کی گاڑی بند ہو گئی۔ کرنل اسحاق جیسے ہی گاڑی کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پانی کی روانی تیز ہو گئی اور گاڑی نالے میں بہہ گئی، جس کے ساتھ ہی دونوں افراد بھی پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق باپ بیٹی گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں بھی لگاتے دکھائی دیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد باپ بیٹی گاڑی ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی فیز 5 نجی ہاؤسنگ سوسائٹی