اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونالڈ ٹرامپ" اپنے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تہران پر بمباری کئے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار معروف اینکر Hugh Hewitt کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ Hugh Hewitt نے ڈونلڈ ٹرامپ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایران کو بتایا ہے کہ وہ افزودہ ہوئی یورینیم اور سینٹری فیوجز ہماری تحویل میں دے دے یا حملے کے لئے تیار رہے؟۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سادہ سی بات ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میں ایک ایسے مضبوط و تصدیق شدہ معاہدے کو ترجیح دوں گا جس کی رو سے ہم سینٹری فیوجز کو ناکارہ بنائیں یا پھر انہیں جوہری ہتھیاروں سے پاک کریں۔ انہوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو ان کے سینٹروی فیوجز کو آرام سے اتروا لیں یا پھر بے دردی سے انہیں تباہ کر دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر فیوجز کو انہوں نے

پڑھیں:

کھیل طلبا کی زندگیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہیں: منصور الظفر داؤد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی میزبانی میں شیڈول ایچ ای سی زون ایل بیڈمنٹن مینز چیمپئن شپ کے لئے علما یونیورسٹی نے ٹیم کا اعلا ن کر دیا۔چار رکنی ٹیم کا انتخاب وائس چانسلرعلما یونیورسٹی منصور الظفر داؤد کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈائرکٹر اسپورٹس علما یونیورسٹی راعون فرید کی نگرانی میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں سید شاہ زیب احمد،محمد سمیع جمیل،مزمل احمد اور عبدالرحمان خان شامل ہیں جبکہ تیمور علی نواز،شہریار خان،ایم اسماعیل اور محمد اسماعیل کو اسٹینڈ بائی میں رکھا گیا ہے۔وائس چانسلر منصور الظفر داؤدنے منتخب کھلاڑیوں سے اسپورٹس مین اسپرٹ کو فوقیت دینے اور اپنی اسکلز اور کھیل کی مہارت کا بھر پور اظہار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کھیل بھی طلبا کی زندگیوں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور آنے والی زندگی کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،بحیثیت کھلاڑی آپ اپنی جامعہ کے سفیر کے طور پر ایچ ای سی کے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں اس لئے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کریں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کھیل طلبا کی زندگیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہیں: منصور الظفر داؤد
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
  • پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
  • سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟
  • سوڈان میں جنگبندی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ نے تجاویز پیش کردیں
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان