معروف امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق انہوں نے حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے معروف فیشن ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ کے دوران کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریحانہ نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ریحانہ کا بیبی بمپ نمایاں تھا جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔

A post common by Met Gala 2025 (@metgalaofficial_)

ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

A post common by rihana nv (@rihana_nv)

یاد رہے کہ ریحانہ اور راکی کے پہلے سے دو بیٹے ہیں، اور ریحانہ نہ صرف ایک مشہور گلوکارہ بلکہ ایک کامیاب امریکی کاروباری خاتون بھی ہیں جو دنیا بھر میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔

فیشن کے جلوے سے بھرپور اس رنگا رنگ ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ کے فنکار فیشن ڈیزائنر، گلوکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ

بگ باس 17 سے مشہور ہونے والی ہندی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سونیا بنسل نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈسٹری نے انھیں سکون نہیں دیا، یہ نہایت ہی تاریک جگہ ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے اپنے فیصلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو دریافت کرنے کی راہ پر گامزن ہونا چاہتی ہیں۔

آگرہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سونیا نے کہا گو کہ انڈسٹری نے مجھے شناخت اور شہرت دی، لیکن مجھے یہاں کبھی حقیقی سکون نہیں ملا۔

انھوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے بھاگنے سے میں نے خود کو کھو دیا، بعض اوقات ہم دوسروں کے لیے سب کچھ کرنے میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خود کو فراموش کردیتے ہیں۔

انکے مطابق انھیں لگا کہ میں تو یہ تک نہیں جانتی کہ میرا اصل مقصد کیا ہے۔ خود کو منوانے، چکا چوند میں رکھنے اور مزید کمانے کی اس دوڑ میں، میں نے خود کو ہی کھو دیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اپریل میں کاروباری سرگرمیاں، ایس ای سی پی میں دو ہزار 956 نئی کمپنیاں رجسٹر
  • امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع
  • مشہور امریکی اداکار کیخلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں کاروباری مواقع حوصلہ افزا ہیں، یو ایس پاکستان بزنس کونسل
  • میٹ گالا فیشن شو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت پر پابندی کیوں ہے؟
  • چین اپریل 2025
  • واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کردے گا