پاکستانی ذہین لوگ،حیرت انگیز ایجادات کی مہارت رکھتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے تجارت کا خواہشمند ہے اور انہوں نے اس سمت میں بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت معاملات کو بہترکرنے کے لیے تجارت کواستعمال کیا،میں نے کہا کہ ہمیں تجارت کے حوالے سے بات کرنی چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر بہت سراہا گیا جو بڑی کامیابی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جوہری طاقت کے حامل پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ گئی تھی، دو جوہری طاقتوں میں جنگ بندی بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی تھی کہ نیوکلیئر جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی تھی۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں سے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو ٹیلی فون کریں،امریکی ذمہ داروں سے کہا کہ بات چیت کا آغاز کریں اور تجارت کو فروغ دیں، انہوں نے کہا کہ ہم امن قائم کرنے کے لئے تجارت کو ذریعہ بنا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے،بھارت نے دوسروں کے لیے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے لیکن اب بھارت بھی امریکا کے ساتھ ٹیرف سو فیصد کم کرنے پر تیار ہے۔
جدید جنریشن کے لڑاکا طیارے اور دنیا کی بہترین پاک فضائیہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان امریکی صدر حیرت انگیز
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے پر ہماری پالیسی وہی ہے جو پچھلے ہفتے تھی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا لیکن اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی کہ بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیاں آپس میں ہاتھ ملائیں گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پانچ اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔