پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔
پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے، پاکستانی ذہین لوگ ہیں، پاکستانی حیرت انگیز اشیا بناتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے امریکا زیادہ تجارت نہیں کرتا اس کے باوجود میرے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان سے
پڑھیں:
ہم غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان جنگ بندی کیلئے اُمید کی کرن ہے اور امن قائم کرنے کیلئے ایک ایسا راستہ فراہم کرتا ہے جسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ پاکستان اپنے تمام دوست اور برادر ممالک کیساتھ مل کر فلسطین میں مستقل امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔