جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ترجمان مذہبی امور نے ملک میں جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوا۔
اس کے علاوہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے گئے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق کمیٹی کو ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں یکم جمادی الاول جمعہ 24 اکتوبر کو ہو گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان رویت ہلال کمیٹی جمادی الاول چاند نظر
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔