معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ 

جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ 

عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔

جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ 

عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ معروف اداکار گونگ یو نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم کے اداکار ہیں جن کیخلاف اس 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مخلتف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہراسانی کے الزامات کی جانب سے گونگ یو

پڑھیں:

عامر خان نے فلم ‘سیارا’ کی کامیابی کی ’’اصل‘‘ وجہ بتا دی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ سیارا کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ فلم بین اب صرف بڑے ناموں سے نہیں بلکہ منفرد کہانیوں اور نئے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ ہر دور کا اپنا ایک ذوق ہوتا ہے اور آج کی نسل ایسے مواد کی تلاش میں ہے جو ان کے جذبات سے ہم آہنگ ہو۔

اداکار عامر خان نے ‘سیارا’ کو ایک بڑی ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ہر عمر اور طبقے کے لیے مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فنی آزادی انہیں تخلیقی طور پر بھرپور محسوس کرواتی ہے۔

اس موقع پر عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بھی سیارا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آہان پنڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم میں اداکاری قابل تعریف ہے، جبکہ ہدایتکار موہت سوری نے فلم میں جذبات اور فنی مہارت کا شاندار امتزاج پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ‘سیارا’ ان دنوں سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم کی دلکش رومانوی تھیم، متاثرکن میوزک اور نئی اداکار جوڑی کی کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی خاتون رہنما  صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • صدر مملکت نے خاتون ملازمہ کو نازیبا میسج بھیجنے والے اسٹیٹ لائف کے افسر کی معافی کی اپیل مسترد کردی
  • لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف
  • ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا
  • خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی نے ردعمل دے دیا
  • ’فہد مصطفیٰ نے نوکری سے نکلوایا‘، فوٹوگرافر کے اداکار پر سنگین الزامات
  • عامر خان نے فلم ‘سیارا’ کی کامیابی کی ’’اصل‘‘ وجہ بتا دی
  • عامر خان نے فلم 'سیارا' کی کامیابی کی ’’اصل‘‘ وجہ بتا دی
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل: مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار