عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن، کی شریک بانی ہدیٰ عموری نے حکومتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، حکومت نے ایک ماہ قبل فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن پر حکومتی پابندی کا فیصلہ لندن ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن، کی شریک بانی ہدیٰ عموری نے حکومتی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، حکومت نے ایک ماہ قبل فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

فیصلے کے بعد ہدیٰ عموری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، جو نہ صرف ہماری تنظیم کے لیے بلکہ برطانیہ میں اظہار رائے، اجتماع اور انصاف کے حق کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی کے حقوق کی برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن پر پابندی کے بعد اس کی رکنیت حاصل کرنا یا اس کی حمایت کرنا جرم ہے، فلسطین ایکشن کے حامیوں نے رائل ایئر فورس کے طیاروں پر رنگ پھینک کر 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچایا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برطانوی تنظیم فلسطین ایکشن کیا تھا

پڑھیں:

سابق صدر  عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری  کردیا۔

سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی  تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن  مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
  • وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  • سپریم کورٹ کے فیصلے میں وقف ترمیمی ایکٹ کو معطل کرنے سے انکار
  • سابق صدر  عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم