برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ستمبر میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان برطانوی وزیراعظم دو ریاستی حل ریاست تسلیم فلسطین کیئر اسٹارمر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلان برطانوی وزیراعظم دو ریاستی حل ریاست تسلیم فلسطین کیئر اسٹارمر وی نیوز

پڑھیں:

اسرائیل نے ستمبر تک غزہ میں روش نہ بدلی تو فلسطین کو تسلیم کرلیں گے، برطانیہ

فرانس کے بعد اب برطانیہ نے بھی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خود مختار ملک تسلیم کرلیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں جاری ابتر صورت حال کے خاتمے، جنگ بندی کے قیام، مغربی کنارے میں مزید زمینوں کے انضمام سے گریز اور دو ریاستی حل پر مبنی دیرپا امن عمل کے آغاز کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

انھوں نے حماس سے مطالبات بھی دہرائے کہ وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرے، جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرے، غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرے اور مکمل طور پر اسلحہ ڈال دے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت میں یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے اور عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ بڑھا رہی ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیاں روکے۔

لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرے بھی جاری ہیں، جہاں مظاہرین برطانوی حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون بھی اعلان کرچکے ہیں وہ ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔ جس پر امریکا اور اسرائیل نے سخت تنقید کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی
  • فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
  • برطانیہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان
  • اسرائیل نے ستمبر تک غزہ میں روش نہ بدلی تو فلسطین کو تسلیم کرلیں گے، برطانیہ
  • اسرائیل کو بڑادھچکا، برطانیہ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
  • کیا برطانیہ فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے والا ہے؟
  • فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا پہلا قدم ہے، ناروے
  • نیو یارک، فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں فلسطین پر کانفرنس آج منعقد ہوگی
  • 221 برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط: ’’فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے!‘‘