مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیاہے کہ مراد سعید ، مرزا آفریدی ، نورالحق قادری اور فیصل جاوید کو مجموعی طور 18 ووٹ اضافی ملے ہیں اور اگر یہ اضافی ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو وہ ساتویں سینیٹر بن جاتے لیکن یہ فارمولا گنڈا پور نے بنایا جس کی منظوری عمران خان نے دی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناتھا کہ اب اس میں چالاکی دیکھیں، علی امین گنڈا پور کو سلام پیش کریں ، انہوں نے دیکھا کہ میرے قائد کی سوئی کس شخص پر اڑی ہوئی ہے ، قائد کی دانش میں کے پی کے میں ان کا سب سے زیادہ جوشیلا کارکن جو کہ لمبے عرصہ سے روپوش ہیں ، وہ مراد سعید ہیں ، مراد سعید کا نام اس فہرست میں سرفہرست ہے اور وہ 8 اضافی ووٹوں سے سینیٹر بن جاتے ہیں، لطیفہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر شمار ہوتے ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے ہیں، جبکہ سینیٹر بننے کیلئے کم سے کم 18 ووٹ چاہیے تھے ۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
نصرت جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار فیصل جاوید کو 22 ووٹ ملے ہیں جبکہ مرزا آفریدی کو 21 اور نور الحق قادری کو بھی 21 ووٹ ملے ، یعنی ان سب کو مجموعی طور پر 18 اضافی ووٹ ملے ، اگر یہ 18 ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو ساتواں سینیٹر بن جاتے ، فارمولا علی امین گنڈا پور نے بنایا اور اس فیصلے کی منظوری عمران خان نے دی ، ہم کیوں نہ دل و جان سے اس بات پر یقین کریں کہ جوکچھ ہوا وہ بانی تحریک کی اجازت سے ہوا۔
علی امین گنڈا پور اتنے چالاک ہیں کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے قائد کی سوئی کس شخص پر پھنسی ہوئی ہے۔ مراد سعید کا نام سینیٹر لسٹ میں سر فہرست تھا اور آج وہ 8 ایکسٹرا ووٹوں سے سینیٹر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔ لطیفہ یہ کہ مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں۔ تحریک انصاف کے… pic.
بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سب سے زیادہ نصرت جاوید گنڈا پور ووٹ ملے
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں