چینی ایئر فورس کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تذویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے ، تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ جنرل وانگ گینگ نے آپریشنل تیاریوں اور پاک فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا، سربراہ چینی فضائیہ پی اے ایف کے ملٹی ڈومین آپریشنز سے خاص طور پر متاثر ہوئے، اور پی اے ایف کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ معزز مہمان نے حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، معزز مہمان نے ائیرچیف کی پر عزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے: علیمہ خان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی اے ایف کے پاک فضائیہ کے سربراہ
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اُن کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا