چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے جبکہ فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور مشکل کی ہر گھڑی میں آزمائے گئے تعلقات قائم ہیں، جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو ائیر چیف کی جانب سے پاک فضائیہ کی جدید عسکری تعمیر، اسکی جانب سے کیئے گئے تزویراتی اقدامات اور اس کی جدید جنگی حکمت عملی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے کوبھی اجاگر کیا اور تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پاک فضائیہ کے عزم کا اظہار کیا۔
جنرل وانگ گینگ نے بھرپور آپریشنل تیاریوں اور پاک فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ وہ پاک فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے مابین بہترین ربط دیکھ کر خاص طور پر متاثر ہوئے، انہوں نے اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا اور چینی فضائیہ کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے ثابت شدہ عسکری تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کی قیادت کی پیشہ ورانہ ذہانت اور تزویراتی دور اندیشی کو سراہتے ہوئے، معزز مہمان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ائیر چیف کی پرعزم قیادت میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے دیے گئے فیصلہ کن اور متوازن جواب کی تعریف کی اور اسے بلا اشتعال جارحیت کے مقابلے میں درستگی، نظم و ضبط اور جرات کی اعلی مثال قرار دیا۔یہ ملاقات پاکستان اور چین کے گہرے تعاون اور جدت پر مبنی تعاون کے ذریعے اپنی تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا منہ بولتاثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزرعی ترقیاتی بینک سے 11 ارب روپے سے زائد کا قرض لینے والوں کا ریکارڈ غائب ہوگیا زرعی ترقیاتی بینک سے 11 ارب روپے سے زائد کا قرض لینے والوں کا ریکارڈ غائب ہوگیا عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان... ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی... بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ کی پاک فضائیہ کے اسلام آباد سے ملاقات
پڑھیں:
افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹوجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کر سکتا ہوں۔
اسلام آبادٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ...
انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہو گئی، اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پہلے بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، کسی بھی صورت تحریکِ لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔