اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بنیادی طور پر انفراسٹرکچر، توانائی، پیٹرولیم اور معاشی ترقی سمیت اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سرمایہ کاری کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
انہوں نے ادارہ جاتی رابطہ کاری اور منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار دوست ممالک سرمایہ کاری وزیر خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار دوست ممالک سرمایہ کاری وی نیوز سرمایہ کاری کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
کوئٹہ، گیس پریشر کی کمی برقرار، کمپریسر کے استعمال و فرخت کیخلاف کارروائی
گیس پریشر کی کمی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کیخلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں کم پریشر کی بڑی وجہ گھروں اور مارکیٹوں میں کمپریسرز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپریسر بیچنے، لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بنا کر مسلسل کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ ایس ایس جی سی کو فیلڈ ٹیمیں فعال کرتے ہوئے مشترکہ آپریشنز کا طریقہ کار مرتب کرنے کا کہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گیس کی منصفانہ فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور کمپریسر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو سردیوں میں گیس پریشر کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔ خصوصاً کھانے پکانے کے اوقات میں گیس پریشر سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔ لہٰذا اس مسئلہ کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔