لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی بے وفائی پر پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جب آزاد کشمیر میں ہماری حکومت ختم ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا ساتھ نہیں  دیا۔ عدالتی فیصلہ آیا تو ساتھ دینے کے بجائے مجھ سے آزاد کشمیر میں پارٹی کی صدارت کا عہدہ بھی واپس لے لیاگیا۔دنیا نیوز کےپروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ جب میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو آزاد کشمیر میں پارٹی کا نام و نشان تک نہیں تھا ہم نے بلدیاتی انتخابات کروا کر وارڈ لیول تک پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بڑی وجہ  قانون ساز اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے  اور  آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہوں نے جو  اعتماد کیا اس پرپورا اتریں گے۔ سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف اب تقریباً ختم ہو چکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں مزید مضبوط کریں گے

جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کاCCD پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس

پڑھیں:

سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت

سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس شہداء کے مشن، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن ہمیشہ کی طرح جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مہمانِ خصوصی سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی والہانہ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کا نظریہ آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھی اسی عوامی حمایت اور پارٹی کے سیاسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

تقریب میں سردار اشفاق (مسلم کانفرنس سعودی عرب)، جون گلزار (کرسچین کمیونٹی جدہ)، ملک سعید زنان (اے این پی)، ملک شبیر اعوان اور سردار مہتاب سرور (پیپلز پارٹی آزاد کشمیر) نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد، شہداء کی قربانیوں، اور ذوالفقار علی بھٹو شہید و محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قومی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ادریس قریشی، سردار وقاص عنایت، ملک جاوید حسین اعوان، چوہدری دلپذیر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کے شہداء سمیت پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد یونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت
  • نیا صوبہ کسی سے دشمنی نہیں، صرف انصاف اور اختیار کی واپسی ہے، آفاق احمد
  • آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، بلاول بھٹو
  • آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
  • پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس: صدر مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی
  • سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید ناساز، اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی دعا کی اپیل
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات
  • کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ زیر حراست