سیاسی اختلافات ایک طرف: وزیراعلیٰ کے پی، گورنر اور امیر مقام کی قہقہوں بھری ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔
تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات
چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا گیا۔ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے والے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، جس پر امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ’ماشاءاللہ‘ کہا، اور تینوں رہنما ہنس پڑے۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، جس پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میرے مہمان ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت سے متعلق بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ بھی گورنر کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ کے باہر نئی سڑک پر گھڑی نصب، ’یہ کس کی یاد دلاتی ہے‘
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ
—فائل فوٹوزچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔
یہ بھی پڑھیے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخباس سے قبل آج پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟
9 صفحات پر مشتمل فیصلہچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی نئے وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کی شام 4 بجے تک حلف لیں، گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر کے پی اسمبلی حلف لیں۔
فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 255 (2) چیف جسٹس کو اختیار دیتا ہے کہ وہ حلف کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتے ہیں، یہ احکامات صوبے میں آئینی خلاء پُر کرنے، آئین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں، نو منتخب وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، گورنر کے وکیل نے بتایا ہے کہ گورنر کراچی میں ہیں، عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گورنر کل 2 بجے واپس پہنچیں گے۔
چیف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گورنر نے استعفے کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا، انہوں نے 13 اکتوبر کو اسمبلی فلور پر اپنے استعفے کی تصدیق کی، علی امین گنڈاپور کی اسمبلی فلور پر تقریر کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130(5) کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ خالی ہے، قانون کے مطابق نو منتخب وزیرِاعلیٰ کے لیے منصب سنبھالنے سے پہلے حلف لینا لازمی ہے۔