موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) قائم مقام چیف جسٹس پاکستان منصور علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، بنیادی حقوق اس وقت خطرے میں ہیں۔موسمیاتی تبدیلی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 2022 جیسے سیلاب، غیر معمولی درجہ حرارت، موسم کی شدت یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہو رہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملک میں پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے جیسے کئی ادارے موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے اداروں کو تنہا کام کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کلائمیٹ سائنس کے حوالے سے بہت پیچھے ہے، ہمیں کلائمیٹ سائنس کے حوالے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں خود سوچنا ہو گا، 2022 جیسے سیلاب، غیر معمولی درجہ حرارت، موسم کی شدت یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ موسمیاتی تبدیلی ضرورت ہے
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔