ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ترکیہ کے دفاعی صنعت کے سیکریٹری پروفیسر ہالوک گورگن نے منگل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے پر فیصلہ 10 جولائی کو متوقع
ملاقات کے دوران فریقین نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پروفیسر ہالوک گورگن نے بنگلہ دیش کی دفاعی صنعت کی ترقی میں تعاون اور حمایت بڑھانے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر جدید فوجی سازوسامان کی تیاری اور دفاعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین عوامی رابطوں کو بڑھانے پر زور
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی جدید کاری کے شعبے میں بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت داری کی عکاسی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں پروفیسر ہالوک گورگن ترکیہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ترکیہ بنگلہ دیش کے ترکیہ کے
پڑھیں:
مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-7
کوئٹہ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹان بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہائوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔