مودی کے ’میک اِن انڈیا‘  کی اصل حقیقت اور  یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ بھارتی سرکار کی دفاعی کرپشن ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘کا نعرہ صرف دکھاوا ثابت ہو چکا ہے۔ حقیقت میں سب کچھ ’’میک اِن اڈانی و امبانی‘‘ ہے۔

راہول گاندھی کی جانب سے بڑا انکشاف منظر عام پر آگیا، ان کے ایک بیان کے مطابق مودی اور اڈانی نے اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل رچایا۔ اڈانی نے ایک اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کو کاپی کیا، اس کا نام بدل کر ’اڈانی ڈیفنس‘  رکھ دیا اور اس طرح وہ نمبر 1 سیلز مین بن گیا۔

راہول گاندھی کے مطابق اسرائیلی نیگیو اور ابھے رائفلز کو بھارتی بتا کر مودی سرکار صرف لیبلنگ کا کمیشن کھا رہی ہے۔ مودی کا دفاعی بجٹ عوام کی نہیں بلکہ امبانی و اڈانی کی تجوریاں بھرتا ہے۔ جو پیسہ فوجیوں کی پنشن و ٹریننگ پر لگنا تھا، وہ اب اڈانی ڈیفنس کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان اسرائیل سے آتا ہے، بس اڈانی فیکٹری میں ’میک اِن انڈیا‘ کا ٹیگ لگتا ہے۔ اسرائیلی اسلحہ صرف اسمبل کر کے بھارتی نام لگانا قومی سلامتی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میک ا ن

پڑھیں:

ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں مسلمانوں کا استحصال جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-01-5
نئی دہلی (آن لائن)آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت انتہاپسند بھارت میں مسلمانوں کا منظم استحصال جاری ہے اورغاصب مودی ظلم و استبداد جاری رکھ کر مسلمانوں کی مذہبی و سیاسی شناخت مٹانے کے درپے ہے ۔بھارت میں مسلمان کیخلاف تعصب، نفرت اور انتہاپسندانہ کارروائیاں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ ”پریس ٹی وی” کے مطابق مہاراشٹرا میں3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے اور بیٹھک لگانے پر مجبور کیا گیا، تاج محل کے قریب 64 سالہ مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے ”جے شری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا، بھارت میں دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں مگر حکام اور میڈیا خاموش رہتا ہے، بریلی شہر میں ایک مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا، بھارت میں خطرناک روایت بن گئی ہے کہ مسلمانوں کے حق میں بولنے والوں کی جائیدادیں گرا دی جاتی ہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو بغیر قانونی عمل کے گرفتار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی اور اسلاموفوبیا میں اضافہ کیا ہے، بھارت میں نفرت، انتہاپسندی، مذہبی تفریق اور اقلیت دشمنی سفاک مودی کی معتصبانہ سوچ کا عکاس ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید
  • افغان  شہری  کی گرفتاری ِ اعترافی  بیان  سے پاکستان میں  دہشتگردی پھیلانے کا  نیٹ  ورک  بے نقاب 
  • پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والا افغان نیٹ ورک بے نقاب
  • بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی
  • اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن مقدمات پر معافی کی اپیل؛ صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات میں صدارتی معافی کی درخواست
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر سے کرپشن کے مقدمے میں4 معافی کی درخواست کردی
  • ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں مسلمانوں کا استحصال جاری
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست