معروف انٹرنیشنل امپائر دنیا سے رخصت ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ کی دنیا سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں افغانستان کے ایلیٹ پینل کے تجربہ کار امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ 41 سالہ شنواری نے اپنے کیریئر میں نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی شاندار خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی جبکہ 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
دوسری جانب ایک متنازع بیان نے کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کے سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے حق میں فیصلے کرانے کے لیے امپائرز کو رشوت دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو انہوں نے ان کے بیٹے کے لیے پیڈ تحفے میں دیے، جس کے بعد وہ کئی بار آؤٹ ہونے کے باوجود بچ گئے۔ اسی طرح انگلینڈ کے مشہور امپائر ڈیوڈ شیفرڈ کو انہوں نے آئسکریم دلوا کر کہا کہ “بس آؤٹ مت دینا” اور امپائر نے ایسا ہی کیا۔
یہ انکشاف چونکا دینے والا ہے کیونکہ جن امپائرز کا نام لیا گیا ہے وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں، اور ان الزامات کی تصدیق یا تردید ممکن نہیں رہی۔ سہواگ کے اس بیان نے نہ صرف ان کی ذات بلکہ امپائرنگ کے پورے نظام پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
جہاں ایک طرف افغان کرکٹ ایک فرض شناس امپائر کے بچھڑنے پر سوگوار ہے، وہیں دوسری جانب بھارتی کرکٹ ایک ایسی بحث کی زد میں ہے جو شفافیت اور دیانتداری جیسے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، حنیف محمد کا 66 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارے: جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف اوے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ رقم کردی۔
ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ناقابلِ شکست 369 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین حنیف محمد کا 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
یاد رہے کہ حنیف محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں 337 رنز بنا کر اوے سیریز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جو اب تک قائم تھا۔
ملڈر کی دلکش اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 626 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ کرکٹ ماہرین اس اننگز کو جدید ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز میں شمار کر رہے ہیں، جس نے انہیں دنیا کے بڑے بیٹسمینوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔