افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بسمہ اللّٰہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
اے سی بی کے مطابق بسمہ اللّٰہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
بسمہ اللّٰہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہ جان شنواری بسمہ الل
پڑھیں:
حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 70 سالہ خاتون کا انتقال
حیدرآباد:سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث لطیف آباد نمبر دو کی رہائشی ستر سالہ بزرگ خاتون نسیم بیگم انتقال کر گئیں۔
ان کے بیٹے فرحاد عرف منا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین چار روز سے بخار تھا جس کے بعد وہ انہیں پہلے ہلال احمر اسپتال یونٹ نمبر چھ لے کر گئے لیکن بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو ہلال احمر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
15 ستمبر سے لے کر اب تک ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔