آسان اقساط پر سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
میزان بینک نے اپنے ’میزان سولر پروگرام’ کے تحت ایک نیا سولر پینل فنانسنگ حل متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صارفین کو صاف اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقل ہونے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسکیم اسلامی مالیاتی اصولوں کے تحت تیار کی گئی ہے، جو صارفین کو بغیر کسی ابتدائی رقم کے سولر پینلز نصب کروانے کی سہولت دیتی ہے، اور طویل مدتی بچت کا موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 10 فیصد ٹیکس، اب فی واٹ سولر پینل کی قیمت کیا ہوگی؟
سولر فنانسنگ کا طریقہ کار
میزان بینک نے اپنے منظور شدہ وینڈرز کے نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو سولر فنانسنگ حاصل کرنے میں مدد کے لیے 8 مراحل پر مشتمل طریقہ کار ترتیب دیا ہے۔
’درخواست کی تیاری‘
پہلے مرحلے میں صارف میزان بینک کی ویب سائٹ یا برانچ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد سولر پینل لگوانے کے لیے درخواست جمع کرائے گا۔
’سائٹ کا جائزہ‘
منظور شدہ وینڈر صارف کے گھر کا معائنہ کرتا ہے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کتنی بجلی درکار ہے اور کون سا سولر سسٹم مناسب ہوگا۔
’تکنیکی تجزیہ‘
اس کے بعد وینڈر سسٹم کی تفصیلات اور تخمینہ جات کے ساتھ تجزیہ مکمل کرتا ہے۔
’بینک کی منظوری‘
یہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد بینک کی جانب سے فنانسنگ کی منظوری دی جاتی ہے۔
معاہدہ
اس کے بعد صارف اور بینک کے درمیان اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق معاہدہ طے پاتا ہے۔ اور منظور شدہ وینڈر سولر سسٹم نصب کرتا ہے۔
’معائنہ اور تصدیق‘
سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد ذمہ داران کی جانب سے اس کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ معیار کے مطابق ہے۔
’قسطوں کی ادائیگی‘
سولر پینل کی تنصیب کے بعد صارف مقررہ مدت میں آسان اقساط کے ذریعے ادائیگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ مان لیا، سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان
یہ پروگرام خاص طور پر ان افراد اور گھرانوں کے لیے موزوں ہے جو بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخوں سے پریشان ہیں اور ماحول دوست توانائی کی جانب قدم بڑھانا چاہتے ہیں، لیکن ابتدائی لاگت ان کے لیے رکاوٹ بنتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسان اقساط سولر پینل فنانسنگ سولر سسٹم میزان بینک میزان سولر پروگرام وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سولر پینل فنانسنگ سولر سسٹم میزان سولر پروگرام وی نیوز سولر پینل سولر سسٹم کرتا ہے کے لیے کے بعد
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔