شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
شادی کے 2 دن بعد ہی بیوی پر انتہائی سفاکانہ تشدد کرنے والے شخص کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم اشوک کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، بیوی کی گردن اور چھاتی کو زخمی کردیا۔
پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، ملزم سے اس حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی کروانا ہے۔
عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمہ کیخلاف تھانہ بغدادی کے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بحیرہ احمر میں یمنی مجاہدین کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا
انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مجاہدین کی تنظیم انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا۔ انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔