ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
منگل کے روز ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا، عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود ماہرنگ بلوچ کی رہائی کیوں نہ ہوسکی؟
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ جنہیں عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو رواں سال، 22مارچ کو گرفتار کیا گیا، جب وہ اور دیگر کارکن سول اسپتال میں لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا،مودی کی شامت آگئی۔۔۔۔ ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے اہم فیصلہ
گرفتار افراد پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں ’سول اسپتال پر حملہ‘، ’عوام کو تشدد پر اکسانا‘ دہشتگردی، قتل، بغاوت اور عوامی نظم و نسق کے قوانین ( تھری ایم پی او) کی خلاف ورزی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسداد دہشتگردی عدالت بلوچ یکجہتی کمیٹی پولیس جسمانی ریمانڈ ماہرنگ بلوچ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت بلوچ یکجہتی کمیٹی پولیس ماہرنگ بلوچ انسداد دہشتگردی عدالت ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے حوالے
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔