سوات میں بیٹے نے عدالت کے اندر غیرت کے نام پر ماں کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کبل میں عدالت کے اندر غیرت کے نام پر فائرنگ کردی گئی۔

سوات پولیس نے بتایا کہ بیٹے نے عدالت میں پیشی کیلئے آئی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، خاتون دارلاامان سے عدالت میں پیشی کیلئے ائی تھی۔

پولیس نے کہا کہ پولیس نے ملزم بیٹے رومل خان کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عراق:غاروں کے اندر میتھین گیس سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق

انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں غاروں کے اندر تلاش کے دوران میتھین گیس کے اثر سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق فوجی جوانوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی کردوں کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پی کے کے (کالعدم کردستان ورکرز پارٹی) نے اپنی دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے یہ تنازع 1984 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 40 ہزار سے زائد جانیں لے چکا ہے.

(جاری ہے)

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق یہ اموات اس وقت ہوئیں جب ترک فوجی مئی 2022 میں کرد جنگجوﺅں کے ہاتھوں مارے گئے ایک ترک فوجی کی باقیات تلاش کر رہے تھے، جس کی لاش اس وقت بازیاب نہیں ہو سکی تھی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ میتھین گیس سے متاثر ہونے والے ہمارے 3 اور جانباز ساتھی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں یوں شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے.

ترک وزارت دفاع نے غاروں میں میتھین گیس کی موجودگی کی وجہ نہیں بتائی قبل ازیں بیان میں وزارت نے کہاتھاکہ ایک غار میں تلاش کے دوران جو ماضی میں بطور ہسپتال استعمال ہونے کے لیے جانا جاتا تھا ہمارے 19 اہلکار میتھین گیس کا شکار ہوئے جس فوجی کی باقیات تلاش کی جا رہی تھیں وہ 2022 میں اس وقت مارا گیا تھا جب ترکی”آپریشن کلا لاک“ کے تحت سرحدی غاروں میں چھپے ”پی کے کے‘ ‘کے جنگجوﺅں کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہا تھا.

فوجیوں کی ہلاکت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب پروکرد ڈی ای ایم پارٹی کے ایک وفد نے جیل میں قید ”پی کے کے‘ ‘کے بانی عبداللہ اوجالان سے ملاقات کی جو ترک حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ غار میں گیس کے اثرات سے 11 فوجی متاثر بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان سمیت27افراد کے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سپریم کورٹ: پولیس تحویل میں میڈیا پر اعترافی بیان ناقابلِ قبول، ملزم بری
  • جیکب آباد، غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق
  • مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش
  • لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کا چالان ہوگیا
  • عراق:غاروں کے اندر میتھین گیس سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق
  • آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف