data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار،بھٹائی نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، دوران گشت گھوڑا گراﺅنڈ کے قریب ڈکیت گروہ سے مقابلہ،3 ارکان پر مشتمل ملزمان واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس اور ملزمان کے امنے سامنے آنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک ملزم بنام اسماعیل ولد شکور اوڈھ موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے، زیر حراست ملزم
زخمی پایا گیا جسے بروقت طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی ہا¶س رابر گروہ سے ہے جو سندھ اور پنجاب کے مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش سمیت 15 سے زائد مقدمات میں چالان شدہ ہے، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی حاصل کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیںبھٹائی نگر پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم اسماعیل ولد شکور اوڈھ نے طبی امداد حاصل کرنے کے بعد ہوشربا انکشافات کردیے ،ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ بیشتر وارداتیں ہا¶س رابری کی کرتا رہا ہے جس دوران کئی بار دوران واردات خواتین کیساتھ جبری زنا بھی کیا ہے ،اب تک پولیس کو موصول شدہ ریکارڈ کے مطابق ملزم 11 مقدمات صوبہ پنجاب اور 03 صوبہ سندھ حیدرآباد میں چالان شدہ ظاہر ہوا جن میں 2 مقدمات میں اشتہاری جبکہ 03 میں روپوش تھا،19 مئی سال 2022 میں ملزم کا ایک اہم ساتھی مٹھو چٹیانہ حیدرآباد پولیس سے مقابلے میں مارا جاچکا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ صوبہ پنجاب ضلع فیصل آباد کی ایف آئی آر کے مطابق 2020-12-28 کو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد شاہد ولد عبدالغنی گوجرہ روڈ اسلام نگر میں واقع گھر میں دیوار کود گر زبردستی مرد،خواتین،بچوں کو یرغمال بناکر زیورات،موبائل فونز،کیش رقم ودیگر سامان لوٹا بعد ازاں فریادی کی بیوی بشراں بی بی کیساتھ جبری زنا کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نگر پولیس

پڑھیں:

کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لا کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  •  ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار