ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کے لئے گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، دہشتگرد ملک میں امن و سکون نہیں چاہتے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی: بلاول بھٹو
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔
غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اُنہوں نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔